الخدمت کا 3نئے اسکل ڈیولپمنٹ سینٹربنانے کا اعلان

الخدمت کا 3نئے اسکل ڈیولپمنٹ سینٹربنانے کا اعلان

کراچی(سٹی ڈیسک)الخدمت نے شہر قائد میں 3 نئے اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر زکے قیام کا اعلان کر دیاجبکہ دو نئے کورسز کا بھی آغاز کیا جائے گا ۔۔

،نئے سینٹرصدر ،میٹروول سائٹ اور گلشن اقبال کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے جبکہ لیپ ٹاپ رپیئرنگ اور سولر انورٹر رپیئرنگ کے نئے کورسز کروائے جائیں گے ۔گزشتہ روز الخدمت ہیڈ آفس میں دھوراجی اور پی آئی بی کیمپس سے موبائل رپیئرنگ ،اے سی ریفریجریشن اور الیکٹریشن کے کورسز پاس کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں افطار ڈنر اور تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی ودیگر ذمہ داران موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت نئی نسل کو ہنرمند بنا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں