الخدمت کے تحت مستحقین میں مرغی کا گوشت تقسیم
کراچی (این این آئی)الخدمت کے شعبہ کمیونٹی سروسز کے تحت مستحقین میں یومیہ ہزاروں کلو مرغی کا گوشت تقسیم کیا جارہا ہے۔
مرغی کا گوشت کمزوروں اور محتاجوں کے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے اور اس کام کو کرنے میں الخدمت کے رضاکار یکم رمضان سے کوشاں ہیں۔ یہ بات ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی نی الخدمت میٹ ڈرائیو کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت نے گزشتہ برس 2025بھی مہنگائی اور مشکل معاشی صورتحال کے باعث متاثر ہونے والے کمزور طبقے میں ہزاروں من مرغی کا گوشت تقسیم کیا تھا۔ اس ماہ رمضان بھی لوگوں تک مرغی کا گوشت پہنچایا جا رہا ہے اوریہ سلسلہ چا ند رات تک جاری رکھا رہے گا۔