مسروقہ موٹرسائیکلوں کی خریدوفروخت کے ملزمان گرفتار
ملزمان موٹر سائیکلز کو خفیہ کارخانے میں لے جا کراسپیئر پارٹس نکالتے تھے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے ۔پولیس نے تھانہ ملیر کینٹ کی حدود سے خفیہ کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کا گروہ مختلف علاقوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں خرید کر انہیں خفیہ مقامات پر منتقل کرتا تھا۔ملوث ملزمان کے قبضے سے 30 سے زائد چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس برآمد ہوئے ۔ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلز کو خفیہ کارخانے میں لے جا کر ان کے اسپیئر پارٹس تبدیل کر دیتے تھے ۔ملزمان موٹر سائیکلز کے اسپیئر پارٹس مختلف گوداموں اور ورکشاپس میں فروخت کرتے تھے۔
ملزمان نے دوران تفتیش کئی چوری شدہ موٹر سائیکلز اور پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 14 فیول ٹینک، 57 مڈ گارڈز، 31 کلیمپس، چین کورز، ٹائرز، رِمز اور موٹر سائیکل کے دیگر مختلف اسپیئر پارٹس برآمد ہوئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسپیئر پارٹس کی سپلائی میں استعمال ہونے والے دو عدد لوڈر رکشے بھی برآمد کیے گئے ۔ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ اور چھینک گئی موٹرسائکلز کی چیچز بھی برآمد ہوئے ۔ مرید حسین اس گروہ کا سرغنہ ہے جو چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت کے نیٹ ورک کو چلاتا تھا۔گرفتار ملزمان میں غلام، ریاض اور محمد ساجد بھی شامل ہیں۔