لانڈھی میں پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لانڈھی میں ہونے والے پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے ، جس میں ملزم کے فرار اور پولیس کے تعاقب کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق گلی میں دو دوست کھڑے بات چیت کر رہے تھے کہ اچانک فائرنگ کی آوازیں آئیں، جس پر ایک دوست گھر کے اندر جبکہ دوسرا اپنی موٹرسائیکل وہیں چھوڑ کر جان بچانے کے لیے بھاگا۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید شلوار قمیض میں ملزم ہاتھ میں پستول پکڑے دوڑتا ہوا آرہا ہے جبکہ پولیس اہلکار پیدل اور موٹرسائیکل پر اس کا تعاقب کر رہے ہیں۔فوٹیج میں ملزم کو گلی سے نکلتے ہی پستول کپڑے میں چھپاتے اور دوسری گلی کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ گلی کے کونے پر کھڑے افراد نے پولیس کو ملزم کی سمت بتائی، جس پر اہلکاروں نے گلی میں داخل ہو کر مقابلے کے بعد ملزم کو مار گرایا۔ ملزم کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔