ایم کیو ایم کے کارکن کی بریت کی درخواست پر سرکاری وکیل کو نوٹس

ایم کیو ایم کے کارکن کی بریت کی درخواست پر سرکاری وکیل کو نوٹس

ملزمان محمود سناٹا، رئیس مما اور دیگر پر پلاٹ پر قبضے کے لیے فائرنگ کرنے کا الزام ہے

کراچی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل اقدام قتل اور دہشتگردی کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے کارکن محمود سناٹا کی بریت کی درخواست پرسرکاری وکیل سمیت دیگر کو 17 مارچ کے لیئے نوٹس جاری کردیئے ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں قتل اقدام قتل اور دہشتگردی کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے کارکن محمود سناٹا کی بریت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی لطیف پاشا ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمان محمود سناٹا، رئیس مما اور دیگر ملزمان نے پلاٹ پر قبضے کے لیے فائرنگ کرنے کا الزام ہے ۔ فائرنگ سے زر خان ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

میرے موکل ملزم محمود کو اسلحہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کے بری ہونے پر دوسرے مقدمے میں گرفتارکرلیا گیا۔ محمود کو ایم کیو ایم رہنما رئیس عرف مما کو پھنسانے کے لیئے ملوث کیا گیا۔ ملزم کا نام محمدمحمود ہے ، پولیس نے گرفتارمحمود سناٹا کو کیا، ریکارڈ میں نام محمود عرف رانا ہے ۔ ملزم کا مقدمے سے تعلق نہیں بری کیا جائے ۔ عدالت نے درخواست پر سرکاری وکیل سمیت دیگر کو 17 مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں