ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث خاتون کے انکشافات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا سمن آباد میں شہری اور مبینہ پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو کی ہلاکت دوسرے کے فرار ہونے کا معاملہ ہلاک ڈاکو سلمان کی گرفتار ساتھی ملزمہ نیہا نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیے۔۔۔
ملزمہ نیہا فرار ڈاکو اکبر کی سابقہ بیوی نکلی۔تفتیش میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم اکبر نے سلمان اور نیہا کے ساتھ مل کے تین رکنی گروہ بنایا۔ ملزمہ نیہا اور ملزم سلمان،اکبر ایک ساتھ آئس کا نشہ کرتے تھے ،اکثر نشے کی حالت میں ہی تینوں وارداتیں کرتے تھے ،ملزمہ نیہا نے انکشاف کیا کہ واردات کے لیے ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جاتے تھے ،واردات سے قبل پستول نیہا اپنے پرس میں رکھتی تھی،وارداتیں فیڈرل بی ایریا کے مختلف علاقوں میں کرتے تھے۔