جیکب آباد:مسلح افراد کا ایس بی سی اے دفتر پر دھاوا،2 اہلکاروں پرتشدد

جیکب آباد:مسلح افراد کا ایس بی سی اے دفتر پر دھاوا،2 اہلکاروں پرتشدد

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر مسلح افراد کا حملہ، انسپکٹر صدرالدین پنہور اور اہلکار واحد بخش ڈومکی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

 متاثرہ انسپکٹر صدرالدین پنہور کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے بسم اللہ باغ کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کیے گئے تھے ۔ نوٹس کے ردعمل میں اسد اوڈھو، مظہر اوڈھو، اعتبار اوڈھو اور ان کے دیگر ساتھیوں نے مشتعل ہو کر دفتر پر دھاوا بول دیا۔ متاثرہ انسپکٹر نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد سے فوری نوٹس لینے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں