سکھر :صفائی،گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے شہری پریشان

سکھر :صفائی،گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے شہری پریشان

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر میں صفائی اور گندے پانی کی نکاسی کا نظام تباہ ہونے پر شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔

آدم شاہ روڈ، انوار مصطفیٰ مدرسہ کے قریب اور کوئلہ گودام میں نکاسی آب کا نظام طویل عرصے سے خراب ہے ، جس کے باعث گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پر جمع ہے ، جس سے تعفن پھیلا ہوا ہے ، جبکہ رہائشی مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ متعدد بار شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ شہریوں کے مطابق درخواست کے باوجود متعلقہ ادارے خاموش ہیں، جبکہ صفائی اور نکاسی آب کے لیے مختص فنڈز عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ذاتی مفادات کے لیے استعمال ہورہے ہیں ، جس کے باعث علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر قریب ہے ، لیکن اس کے باوجود میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی کے مؤثر انتظامات نہیں کیے جا رہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لیکر ڈرینج سسٹم بحال کیا اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں