دیرینہ دشمنی، کاروکاری الزام پرنوکوٹ، نوڈیرو میں 3افراد قتل

دیرینہ دشمنی، کاروکاری الزام پرنوکوٹ، نوڈیرو میں 3افراد قتل

نوکوٹ میں یونس چانڈیو کو7گولیاں ماری گئیں، نوڈیرو میں دہرے قتل کی وارداتمحراب پور میں بے روزگار نوجوان کے نہر میں کودنے کاشبہ، کنارے سے رومال ملا

نوکوٹ، اندرون سندھ (نمائندہ گان) نوکوٹ اور نوڈیرو میں دیرینہ دشمنی، کاروکاری الزام پر 3 افراد کو قتل کردیا گیا، جبکہ محراب پور کے بیروزگار نوجوان نے مبینہ خودکشی کرلی۔ نوکوٹ کے گاؤں ابراہیم چانڈیو کے رہائشی فقیر محمد یونس چانڈیو کو گزشتہ رات اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی زرعی زمین سے واپس گاؤں آ رہا تھا، ورثاء کے مطابق واقعہ گاؤں مانجھی سومرو کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے مقتول کا پیچھا کر کے اس پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ ڈاکٹر کے مطابق مقتول کے سینے ، پیٹ اور جسم کے مختلف حصوں پر 7 گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ نوڈیرو کے کچے کے علاقے تھانہ کے ٹی ممتاز کی حدود میں رات گئے گاؤں ڈاتر ڈنو آگانی میں مبینہ کاروکاری کے الزام پر2 افراد کوقتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ سائرہ اور گاؤں کی مسجد کے پیش امام 50 سالہ حفیظ کھوڑو جاں بحق ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ پیش امام حفیظ کھوڑو کی لاش گاؤں سے کچھ فاصلے پر واقع زرعی زمینوں سے ملی، ابتدائی پولیس تفتیش کے مطابق واقعے کا محرک مبینہ طور پر کاروکاری کا تنازع بتایا جا رہا ہے۔ محراب پور میں گاؤں گجو میں بیروزگاری، گھریلو مسائل سے پریشان نوجوان شوکت انصاری نے روہڑی کینال میں چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کرلی، ورثاء کے مطابق نوجوان کا رومال کنارے ملا، پولیس لاش کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں