حیدر آبادسول اسپتال:6انڈو اسکوپی مشینیں ایک سال سے خراب

حیدر آبادسول اسپتال:6انڈو اسکوپی مشینیں ایک سال سے خراب

ای آرسی پی ایک، گیسٹرو 4، ایک ٹاور مشین شامل، غریب مریض پریشانمرض کی تشخیص نہ ہونے سے زندگیاں داؤ پر، کروڑوں کا فنڈ بدعنوانی کی نذر

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)سول اسپتال میں کروڑوں فنڈز کے باوجود ایک سال سے 6 اینڈواسکوپی مشینیں خراب ہیں، جس سے غریب مریض رل گئے۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال جوسول اسپتال بھی کہلاتا ہے، میں ایک سال سے ای آر سی پی اینڈو اسکوپی مشین ایک، گیسٹرو اینڈو اسکوپی مشین چار اور اینڈو اسکوپی ٹاور مشین ایک خراب ہیں، جسکے باعث اندرون سندھ سے آنیوالے مریضوں کو زیادہ مشکلات ہیں جبکہ بروقت ٹیسٹ اور مرض کی تشخیص نہ ہونے سے زندگیاں داؤ پر ہیں، اسپتال انتظامیہ نے مسائل سے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے، بدعنوانیاں عروج پر ہیں، گزشتہ سال 24 جولائی کو شعبہ امراض جگر و معدہ اور گیسٹرو انٹرولوجی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اکرم باجوہ کی نشاندہی پر سابق سیکرٹری صحت ریحان بلوچ نے بھی سول اسپتال کا دورہ کیا تھا اور خراب مشینوں کے بارے میں استفسار کیا تھا جسکے بعد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ایک تحریری لیٹر نمبر LUH/Acctt/1809/11Dated.08-08-2025 T بھی سیکرٹری صحت سندھ کو تحریر کیا اور خراب اسکوپ مشینوں کی فراہمی کیلئے استدعا کی گئی مگر تاحال مشینیں خراب ہیں۔ مشینیں خراب ہونے سے غریب مریض نجی لیب سے ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں ای آر سی پی اینڈواسکوپی ٹیسٹ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے جبکہ گیسٹرو اینڈواسکوپی 25 ہزار روپے میں ہو رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں