ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں اور مشینری تیار رکھی جائے ،صوبائی مشیر

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں اور مشینری تیار رکھی جائے ،صوبائی مشیر

کراچی(اے پی پی)مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی نے صوبے بھرمیں متوقع بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ اور ریسکیو 1122کو پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات فوری یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں اور مشینری فیلڈ میں تیار رکھی جائیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ضلعی انتظامیہ باہمی رابطہ مزید موثر بنائے ۔انہوں نے کہا کہ متوقع تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے پیش نظر حساس علاقوں کی خصوصی نگرانی کی جائے ۔انہوں نے ریسکیو 1122کو ہنگامی رسپانس وقت کم سے کم رکھنے اور فوری امدادی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی رپورٹ پیش کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں