ٹی بی سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ،گورنر
کراچی (این این آئی) گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ تپِ دق پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تپ دق قابلِ علاج مرض ہے ، بروقت تشخیص اور مکمل علاج ناگزیر ہے۔
عوام میں ٹی بی سے متعلق شعور اور آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرہ ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے ، بیماریوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد ضروری ہے ، حکومتِ پاکستان تپ دق کے خاتمے کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، علامات ظاہر ہونے پر فوری مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔یومِ تپِ دق موذی مرض کے خلاف متحد ہو کر کام کرنے کا پیغام دیتا ہے۔