لاڑکانہ:بم رکھنے کے مجرم کو 7 برس قید

لاڑکانہ:بم رکھنے کے مجرم کو 7 برس قید

لاڑکانہ (بیورورپورٹ) لاڑکانہ کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج الطاف حسین دایو نے 6 ماہ قبل رتوڈیرو تھانے میں درج دستی بم رکھنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم مٹھا خان مہر کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔۔۔

 6 ماہ قبل رتوڈیرو تھانے کی حدود تعلقہ اسپتال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لاڑکانہ کے نواحی گاؤں وڈا مہر کے رہائشی ملزم مٹھا خان مہر کو گرفتار کرکے قبضے سے دستی بم برآمد کرکے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ دوسری جانب سزا کے بعد مجرم کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں