تلہار :سگ گزیدگی واقعات میں 2 زخمی
تلہار (نمائندہ دنیا) تلہار میں سگ گزیدگی کے دو مختلف واقعات میں 2 بچے زخمی ہوگئے۔۔۔
گاؤں کرم خان دلوانی کے رہائشی نظیر احمد دلوانی کے 15 سالہ بیٹے احمد علی اور وارڈ نمبر 6 میں عبد الرحمن شیخ کو آوارہ کتوں نے ٹانگ میں کاٹ کر زخمی کردیا ۔ جبکہ شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات کی وجہ سے لوگ پریشانی کا شکار ہیں ۔