جھڈو:مچھروں کی بھرمار ملیریا شدت اختیار کرگیا
جھڈو (نمائندہ دنیا) جھڈو میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مچھروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگیا، شام ہوتے ہی مچھروں کی یلغار شروع ہوجاتی ہے جو صبح اجالا پھیلنے تک جاری رہتی ہے۔۔۔
انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی رات بھر زہریلے مچھروں کا شکار بنتے رہتے ہیں۔ مچھر کاٹنے سے شہر کے اسپتالوں میں ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ شہریوں نے ٹاؤن انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری مچھر مار مہم شروع اور صفائی مہم شروع کی جائے۔