نواب شاہ:جھگیوں میں آگ لگنے سے 3 بچے جاں بحق

نواب شاہ:جھگیوں میں آگ لگنے سے 3 بچے جاں بحق

سامان بھی جل کر راکھ، بچوں کے خاندان مزدوری کیلئے تھر سے آئے تھے

نواب شاہ (بیورو رپورٹ) نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد کے نواحی گاؤں ترچھی میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ میں میگھواڑ برادری کی جھگیوں میں گھر کے چولہے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں بھائی بہن سمیت 3 بچے جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں میں بھائی بہن 5 سالہ کنول داس ، 4 سالہ پریا اور 7 سالہ بچی چنی لال شامل ہیں، جن کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال قاضی احمد منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ضلع تھرپارکر سے ہے ، جن کے خاندان قاضی احمد میں گندم کٹائی کے لیے آئے ہوئے تھے ۔ دوسری جانب آتشزدگی کے باعث جھگیوں میں رکھا ہوا تمام سامان بھی خاکستر ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں