سکھر :زائد کرایہ وصول کرنے والی وین اور کوچز پر جرمانے

سکھر :زائد کرایہ وصول کرنے والی وین اور کوچز پر جرمانے

سکھر (بیورو رپورٹ) عید گزار کر واپس اپنے کاموں پر جانے والوں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایت پر سندھ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی متحرک، شکارپور میں آر ٹی وسیم میمن کی سربراہی میں عملے نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی مسافر کوچز کے خلاف کارروائی کی۔۔۔

 اس دوران کئی مسافروں کو اضافی رقم واپس کرا دی گئی جو زائد وصول کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں آر ٹی وسیم میمن نے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوٹس عوامی شکایات کی بنیاد پر لیا گیا، مسافر وین اور کوچز کے کرائے چیک کیے گئے ۔ مسافروں سے اصل کرایوں کے بارے میں پوچھا گیا اور زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کو اضافی رقم واپس کرنے پر مجبور کیا گیا۔ چیکنگ کے دوران 15 گاڑیوں کے مسافروں سے زائد وصول کیے گئے 16000 روپے واپس کرائے گئے ۔ اس کے علاوہ مختلف گاڑیوں پر 6000 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ مالکان کو ناجائز منافع خوری میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس طرح کے اقدامات مسافروں کے لیے بہتر سہولیات یقینی بنانے کے لیے جاری رکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں