میرپورخاص :سول اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد

میرپورخاص :سول  اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول اسپتال میں گزشتہ شب ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر پر نامعلوم افراد کا تشدد۔۔۔

متاثرہ ڈاکٹر کامران کے مطابق وہ رات کو ڈیوٹی پر تھے کہ ایک مریض کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد مریض کے ساتھ 4 افراد آئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، گالیاں دیں اور کپڑے پھاڑ دیے ،جبکہ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ واقعہ کے خلاف اسپتال انتظامیہ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاج اور ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں