ناردرن بائی پاس کے قریب پانی کی لائن پھٹ گئی

ناردرن بائی پاس کے قریب  پانی کی لائن پھٹ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ناردرن بائی پاس کے قریب پانی کی لائن پھٹ گئی ہے جس کی مرمت کا کام ڈی واٹرنگ مکمل ہونے کے بعد شروع کیا جائے گا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق لائن پھٹنے کے باعث بلدیہ ٹاؤن کو سپلائی معطل ہوگئی۔کارپوریشن نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن کو پانی کی فراہمی کے دوران اچانک پانی کی لائن متاثر ہوئی، متاثرہ لائن سے پانی نکالنے کا عمل شروع ہو چکا ہے ، کارپوریشن کی تکنیکی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں۔ ڈی واٹرنگ مکمل ہوتے ہی مرمتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں