کانسٹیبل پر فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار

 کانسٹیبل پر فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار

کراچی (این این آئی)پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس کانسٹیبل عبداﷲڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا، 2ڈکیت واردات کر رہے تھے کہ کانسٹیبل کو دیکھتے ہی ملزمان نے جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے کانسٹیبل عبداﷲٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ایس ایس پی سٹی نے موقع پر پہنچتے ہی ایک کمیٹی تشکیل دی جس پر 48 گھنٹے کے اندر ٹیکنیکل بیسڈ ٹارگٹڈ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو بعد پولیس مقابلہ زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی شناخت یاسر عرف یسو کے نام سے کی گئی۔ ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں