پرائیویٹ اسکولز اور میٹرک بورڈ کے اشتراک سے فرضی امتحان

پرائیویٹ اسکولز اور میٹرک بورڈ کے اشتراک سے فرضی امتحان

کراچی(این این آئی)آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز اور میٹرک بورڈ کے اشتراک سے ماک (فرضی)امتحان شروع ہو گیا ہے۔

 شہر قائد کے 13 امتحانی مراکز میں نویں جماعت کے طلبہ کے لیے ماک امتحان شروع ہو گیا ہے ۔اس امتحان میں کراچی کے ساتوں اضلاع میں 12 مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں چار ہزار سے زائد طلبہ وطالبات امتحان میں شریک ہیں۔حمید بھوجانی ہال میں قائم سینٹر میں 20 اسکولوں کے 250 سے زائد طلبہ وطالبات امتحان دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین حیدر علی نے کہا کہ ماک امتحان کا مقصد طلبہ کو ای مارکنگ، امتحانی طریقہ کار اور نئی گریڈنگ پالیسی سے روشناس کرانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں