ویکسی نیٹرز کو جدید موبائل فون فراہم

ویکسی نیٹرز کو جدید موبائل فون فراہم

کراچی(این این آئی)ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کے ای پی آئی سیل کی جانب سے ویکسی نیٹرز میں ڈیجیٹل امیونائزیشن رجسٹری کے جدید موبائل فونز تقسیم کیے گئے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید موثر، شفاف اور ڈیجیٹل بنیادوں پر مضبوط بنانا ہے تاکہ بچوں کی بروقت ویکسی نیشن اور ڈیٹا کی درست اندراج کو یقینی بنایا جا سکے ۔یہ موبائل فونز پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ، ڈائریکٹر راج کمار کی جانب سے فراہم کیے گئے تھے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کے دوران بھرتی کیے گئے ویکسی نیٹرزکوبھی اس سہولت سے مستفید کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں