جیکب آباد میں کار سے 78کلو گٹکا برآمد، ایک ملزم گرفتار
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد کے صدر تھانہ کی پولیس نے پکٹ نمبر 9 شنبے شاہ کے قریب چیکنگ کے دوران ایک کلٹس کار کو روک کر تلاشی لی۔
تلاشی کے دوران گاڑی سے 78 کلو 890 گرام گٹکا برآمد کر کے اسمگلنگ میں ملوث خیرپور کے رہائشی میر خان لونڈ کو گرفتار کر لیا، جبکہ گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔