پاک سوزوکی کابائیو گیس پلانٹ اور 920 کے ڈبلیو ایچ سولرپروجیکٹ کا افتتاح

پاک سوزوکی کابائیو گیس پلانٹ اور 920 کے ڈبلیو ایچ سولرپروجیکٹ کا افتتاح

کراچی(بزنس ڈیسک)پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے اپنے ہنڈرڈ ایم بائیو گیس پلانٹ او ر 920 کے ڈبلیو ایچ سولر پاور پروجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ ۔۔۔

اِس اقدام کے ذریعے کمپنی نے اپنی مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں پائیدار اور ماحول دوست توانائی کے انضمام کے عزم کا اعادہ کیا۔ افتتاحی تقریب میں سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے چیئرمین سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ۔نئے بائیو گیس پلانٹ کے ذریعے نامیاتی فضلے کو قابلِ تجدید توانائی میں تبدیل کیا جائے گا،جب کہ سولر پاور پروجیکٹ پلانٹ کی ضروریات کے لیے آلودگی سے پاک بجلی فراہم کرے گا۔ دونوں منصوبے مل کر گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی، توانائی کے اخراجات میں بہتری اور وسائل کے مؤثر استعمال کو فروغ دیں گے ۔ سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والانے ماحولیاتی طور پر پائیدار اقدامات کے نفاذ میں پاک سوزوکی کی قیادت کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں