جنگ بندی، آباد کا پاکستانی قیادت کو خراج تحسین

جنگ بندی، آباد کا پاکستانی  قیادت کو خراج تحسین

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز حسن بخشی نے سیز فائر کرانے پر پاکستانی قیادت،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا۔۔۔

۔چیئرمین آباد حسن بخشی نے امریکا اورایران کے درمیان سیز فائر کو عالمی امن کیلئے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس اہم پیشرفت پر وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو خصوصی مبارکباد پیش کی ۔حسن بخشی نے کہا کہ پاکستان کی مؤثر اور فعال ثالثی کے باعث ایک بہت بڑا عالمی بحران ٹل گیا ، جس طرح پاکستان کی قیادت نے دانشمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے 2بڑے ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا، اس سے دنیا بھر میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں