شاہد آفریدی نے نیشنل بینک میں اسپورٹس کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سنبھال لی

شاہد آفریدی نے نیشنل بینک میں اسپورٹس کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سنبھال لی

کراچی(بزنس ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بطور اسپورٹس کنسلٹنٹ ادارے کو جوائن کر لیا ہے ۔۔۔۔

 یہ پیش رفت پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی کے لیے بینک کے عزم کو مستحکم بناتا ہے ۔شاہد آفریدی اپنی شاندار کرکٹ خدمات اور جارحانہ کھیل کے سبب دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 17 سال تک تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ اپنے پاس رکھاجو ان کی غیرمعمولی صلاحیت اور عالمی سطح پر اثر انگیزی کا مظہر ہے ۔ این بی پی کے صدر رحمت علی حسنی سمیت سینئر ایگزیکٹوز نے شاہد آفریدی کا ادارے میں پُرتپاک خیرمقدم کیا۔رحمت علی حسنی نے کہا کہ شاہد آفریدی کو این بی پی اسپورٹس کا حصہ بنانا ہمارے لیے باعث فخر ہے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ اسپورٹس پروگراموں کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے انہیں این بی پی اسپورٹس کو حصہ بنایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں