ملزمان کو جیل میں حاصل سہولیات سے متعلق رپورٹ طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس اور پولیس مقابلہ سمیت چار مقدمات کی سماعت، عدالت نے ملزمان کو جیل میں حاصل سہولیات سے متعلق رپورٹ کے ساتھ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
دوران سماعت جیل حکام نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو عدالت میں پیش کردیا، وکلاء صفائی پیش نہ ہوئے ۔ ملزم ارمغان نے عدالت کو بتایا کہ اس نے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے تاہم درخواست کے باوجود کیس منتقل نہیں کیا جارہا۔ عدالت نے جیل سپریٹنڈنٹ سے وضاحت طلب کرلی۔