محمد علی ملکانی کا ویٹرنری ڈاکٹرز کو خراجِ تحسین
کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر لائیواسٹاک و فشریز سندھ محمد علی ملکانی نے ورلڈ ویٹرنری ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں دنیا بھر اور بالخصوص سندھ کے ویٹرنری ڈاکٹرز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جانوروں کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے ویٹرنری ماہرین کا کردار نہایت اہم ہے ، جو فارم سے دسترخوان تک خوراک کے معیار اور حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔