مسلح ڈاکوؤں نے رات کی ڈیوٹی پر مامور فوڈ ڈلیوری بوائے کو لوٹ لیا

مسلح ڈاکوؤں نے رات کی ڈیوٹی پر مامور فوڈ ڈلیوری بوائے کو لوٹ لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی لہر تھم نہ سکی، پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں مسلح ڈاکوؤں نے رات کی ڈیوٹی پر مامور فوڈ ڈلیوری بوائے کو لوٹ لیا اور جاتے ہوئے کھانے کا سامان بھی ساتھ لے گئے۔

واردات کی منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوڈ رائیڈر جب آرڈر کی فراہمی کے لیے پہنچا تو اچانک موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسے گھیر لیا اور اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ فوڈ رائیڈر ملزمان کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتا رہا، لیکن سنگدل ڈاکوؤں نے ایک نہ سنی۔ملزمان نے رائیڈر سے اس کا موبائل فون اور گھڑی چھینی اور فرار ہوتے وقت اس کے بیگ میں موجود کھانے کا سامان بھی ساتھ لے گئے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کر لی گئی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں