بیوہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

بیوہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

کراچی (این این آئی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو موٹر سائیکل کی ٹکرز سے جاں بحق ہونے والے اقبال 3 بچوں کی بیوہ ماں کی مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل لیاقت علی خان گبول نے موقف دیا کہ خاتون کا شوہر اقبال 22 اپریل 2025 کو موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہوا تھا۔ پولیس نے بار بار کوشش باوجود ایف آئی آر درج نہیں کی۔ 12 دن میں دیت دلانے کا وعدہ کیا تھا۔ نہ دیت دلائی گئی نہ ایف آئی آر درج کی گئی۔ عدالت نے ایس ایس پی کیماڑی، ایس ایچ او ماڑی پور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں