ایک کروڑ 60 لاکھ کا کپڑا چوری کرنے والا پکڑا گیا

ایک کروڑ 60 لاکھ کا کپڑا  چوری کرنے والا پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ توحید رحمان کے مطابق ایک کروڑ 60 لاکھ مالیت کے 104 کپڑے کے بنڈل کی چوری میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزم نے دیگر مفرور ملزمان کے ہمراہ چوری کی واردات کی تھی۔ واقعے کا مقدمہ 21 اپریل کو تھانہ آرام باغ میں درج کیا گیا تھا، گرفتار ملزم کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی، ملزم کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے ،مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں