منشیات فروشی میں ملوث ملزمان پکڑے گئے

منشیات فروشی میں ملوث  ملزمان پکڑے گئے

کراچی:(اسٹاف رپورٹر)ملیر سٹی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس پارٹی نے دورن پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے باون شاہ گوٹھ 2 سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عدنان اور یاسر عرف کاکا کے ناموں سے ہوئی۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے آئیس اور فروختی رقم برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروشی میں ملوث تھے ۔گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل رکارڈ چیک کیا جارہا ہے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ ملیر سٹی میں درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں