خواجہ سرا کمیونٹی کے ساتھ مشاورتی اجلاس

 خواجہ سرا کمیونٹی کے ساتھ مشاورتی اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)خواجہ سرا کمیونٹی کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت حکومتِ سندھ کے ترجمان اور رکن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن سکھدیو ہمنانی نے کی۔

اجلاس میں کمیونٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں ایڈووکیٹ نیشا راو، چاندنی شاہ ،عرادیہ خان اور ڈاکٹر سارہ گل سمیت دیگر نمائندگان شریک ہوئے ۔سکھدیو ہمنانی نے اس موقع پر کہا کہ سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے 0.5 فیصد ملازمت کوٹہ مختص کیا، اس پر عملدرآمدکے لیے تمام متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں