ڈپٹی کمشنر مٹیاری کی ریونیو ریکارڈ کی ری رائٹنگ پربریفنگ
مٹیاری (نامہ نگار) مٹیاری میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر منتخب دو دیہات، مٹیاری اور پلیجانی میں مکمل ہونے والی ری رائٹنگ،ڈیجیٹائزیشن اور ای ٹرانزیکشن کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید خالد حیدر شاہ۔۔۔
ممبر بورڈ سیف اللہ ابڑو اور کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کو ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ضلع مٹیاری میں چار دیہات کا ریکارڈ مکمل ہو چکا ہے جبکہ 112 میں سے 65 دیہات میں ری رائٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے ۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کو جدید ٹیکنالوجی اور آسان سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔