شدید گرمی، ماہرینِ صحت کا شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

 شدید گرمی، ماہرینِ صحت کا شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

کراچی(این این آئی)کراچی میں شدید گرمی کے پیشِ نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اس حوالے سے ماہرین صحت نے کہا کہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں۔ ماہرینِ صحت کے مطابق ہلکے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں اور پانی ابال کر پئیں، زیادہ پسینے میں جلد کو صاف اور خشک رکھیں تاکہ دانوں اور الرجی سے بچا جا سکے ۔ماہرین نے کہا ہے کہ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھونا اور ہلکا موئسچرائزر استعمال کرنا جلد کو خشکی اور جلن سے بچاتا ہے ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ جنوب مغربی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک پہنچنے کی وجہ سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں