صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث مسائل سنگین ہو چکے ،ایم کیو ایم

صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث مسائل سنگین ہو چکے ،ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں اور شہر کے بگڑتے انفرااسٹرکچر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں اراکین نے کہا کہ کراچی میں بدامنی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے ، شہری دن دہاڑے لوٹے جا رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر قابو پانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں، ناقص نکاسی آب اور جگہ جگہ کھدائی عوام کیلئے مسلسل مشکلات کا باعث بن چکی ہے ۔ اراکینِ اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث شہر کے بنیادی مسائل سنگین ہو چکے ہیں، جبکہ قابض میئر مرتضیٰ وہاب شہری مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں اور کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی کام شروع کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں