حکومت محنت کش طبقے کو ریلیف دینے میں ناکام،ناصر الدین محمود
کراچی (این این آئی)عوام پاکستان پارٹی (سندھ)کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود نے یومِ مئی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے بلند و بانگ دعوے تو کرتی ہے۔۔۔
تاہم عملی طور پر ان کے مسائل میں اضافہ اور روزگار کے مواقع میں کمی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صنعتی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے ، جس کے باعث متعدد صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور ملک میں بے روزگاری کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے ۔افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرنے اور غریب و محنت کش طبقے کو ریلیف دینے کے لیے کوئی واضح اور موثر پالیسی اختیار کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔