آئی جی کی شہید ڈی ایس پی کے چہلم میں شرکت

آئی جی کی شہید ڈی ایس پی  کے چہلم میں شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی شہید ڈی ایس پی احسن ذوالفقار کے چہلم کے موقع پر منعقدہ فاتحہ خوانی میں شرکت۔

شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی آئی جی سندھ نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ شہید ڈی ایس پی احسن ذوالفقار کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں،ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔چہلم کے موقع پر قرآن خوانی،دعا فاتحہ اور ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں