شکاگو کے مزدوروں نے تاریخ رقم کی، سردار رحیم

شکاگو کے مزدوروں نے تاریخ رقم کی، سردار رحیم

ثمرات پاکستانی مزدوروں کوآج تک پوری طرح میسر نہیں آئے ، فنکشنل لیگی رہنماملک میں مزدور آج بھی سنگین معاشی مشکلات، مہنگائی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں، بیان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے یومِ مزدور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شکاگو کے مزدوروں نے اپنے خون کا نذرانہ دیکر دنیا بھر کے محنت کشوں کے حقوق کیلئے نئی تاریخ رقم کی، جس پر ہم تمام مزدوروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کے ثمرات پاکستان کے محنت کش طبقے کو آج تک پوری طرح میسر نہیں آ سکے ۔ ملک میں مزدور آج بھی سنگین معاشی مشکلات، مہنگائی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں، ان کیلئے کوئی واضح اور مؤثر حکومتی پالیسی موجود نہیں۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں مزدور طبقہ آج بھی ٹھیکیدارانہ نظام کے شکنجے میں جکڑا ہے ، جس سے انہیں مستقل روزگار بنیادی سہولتیں میسر نہیں۔ ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیر صاحب پگارا کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بھرپور آواز بلند کی ہے ۔ مزدوروں کے عالمی دن پر ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ مزدور دشمن پالیسیوں، ٹھیکیدارانہ نظام فوری ختم کیا جائے اور تمام مزدوروں کو مستقل ملازمت، صحت، تعلیم اور رہائش جیسی بنیادی سہولتیں دی جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں