نازیبا ویڈیوز سے خاتون کو ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

 نازیبا ویڈیوز سے خاتون کو ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے نازیبا ویڈیوز کی بنیاد پر خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم عبداللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عدالت نے قرار دیا کہ بظاہر ریکارڈ پر موجود مواد اور الزامات کی نوعیت انتہائی سنگین ہے ، اس مرحلے پر ملزم کو رعایت نہیں دی جاسکتی۔ سماعت کے دوران این سی سی آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ابتدائی تکنیکی تجزیے میں ملزم کے موبائل فون سے قابلِ اعتراض مواد کی موجودگی سامنے آئی ہے جبکہ ڈیجیٹل شواہد کا مزید فارنزک تجزیہ بھی جاری ہے ۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کے خلاف شکایت کنندہ کو نازیبا ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے اور دباؤ ڈالنے کے شواہد موجود ہیں۔ استغاثہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کو ضمانت دی گئی تو مدعیہ کو مزید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں