پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کی تصاویر بنا کر ای چالان کاانکشاف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کی تصاویر بنا کر ای چالان کیا جانے لگا ہے۔
فیکٹری ملازم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس حکام نے مؤقف دیا کہ صرف ان موٹرسائیکلوں کے ای چالان جاری کیے جارہے ہیں جن کی نمبر پلیٹ ٹوٹی ہوئی یا ادھوری ہیں، موٹر سائیکلوں کی تصاویر صرف تصدیق اور آگاہی مہم کے لیے لی جارہی تھیں، وائرل ویڈیو چند روز پرانی ہے۔