کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا چاندی پکڑا گیا6

کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا چاندی پکڑا گیا6

کراچی (این این آئی)ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے 6کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی برآمد کرلی۔

ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم طارق کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے 40 تولہ سونا، 64کلو چاندی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔تحقیقات کے مطابق برآمد ہونے والا سونا اور چاندی اسمگل شدہ ہے جبکہ ملزمان افغانستان، ایران اور چین سے سونا اور چاندی اسمگل کرتے تھے ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان مشینری کی مدد سے سونے اور چاندی کے بسکٹ تیار کرتے اور انہیں غیر قانونی طور پر فروخت کرتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں