لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے۔۔۔
دو لاپتہ شہریوں کا سراغ لگانے کی رپورٹ پر ان کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ پولیس حکام نے رپورٹ میں بتایا کہ لاپتہ شہری خرم اور تھانہ الفلاح کی حدود سے لاپتہ جمیل بہرام مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ۔