مورو:ٹیموڑ اسٹاپ کے قریب آتشزدگی، 2گھر جل گئے
محراب پور(نمائندہ دنیا)مورو تھانے کی حدود ٹیموڑ اسٹاپ کے پاس زرداری برادری کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی، آتشزدگی کے اس واقعہ میں ندیم زرداری اور اسحاق زرداری کے گھر جل کر راکھ ہوگئے ۔
اہل محلہ نے آگ بجھانے میں مدد کی، متاثرہ افراد کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، لیکن گاڑی کے نہ پہنچنے پر گھروں میں رکھا فرنیچر، صندوق، ملبوسات، برقی آلات، اناج سمیت تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا۔