اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

 اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (آئی این پی)ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس پولیس کی کامیاب ٹارگٹڈ کاروائی۔انتہائی مطلوب ریکارڈ یافتہ دو رکنی اسٹریٹ کریمنل گروہ بے نقاب ہوگیا۔

ملزمان میں علی حسین ولد ابراھیم اور علی محمد ولد کمال شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو عدد غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی۔ ملزمان مائی کولاچی روڈ و ماڑیپور روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کو ٹیکنیکل زرائع کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں