مقابلے کے امتحانات کرپشن سے پاک ہونے چاہئیں،پاسبان

مقابلے کے امتحانات کرپشن سے پاک ہونے چاہئیں،پاسبان

کراچی (این این آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے کمبائنڈ کمپی ٹیٹو ایگزامینیشن کے نتائج معطل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 سندھ میں مقابلے کے امتحانات کو ہر قسم کی کرپشن، اقربا پروری اور سیاسی مداخلت سے پاک ہونا چاہیے تاکہ نوجوانوں کا میرٹ پر اعتماد بحال ہو سکے ۔ ایس پی ایس سی میں سیاسی بنیادوں پر تعینات افراد کو فوری طور پر ہٹایا جائے ۔ ایک آزاد، غیر جانبدار اور بااختیار کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ بیوروکریسی میں بھرتیاں صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہو سکیں۔ سندھ کے نوجوانوں کو مایوسی، سفارش اور رشوت کے نظام کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں