گیس سلنڈر دھماکے سے دکان مالک جاں بحق، 5 زخمی
دکان مکمل تباہ، زخمیوں میں وقاص، سکندر، اویس اور عبدالحنان شاملگاڑیوں کے سینسر مرمت کے دوران سلنڈر پھٹا،ایس ایچ او ملیر کینٹ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹر ہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور5 افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹرہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکے میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد دھماکے کے وقت دکان کے باہرموجود تھے ۔حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔اسپتال منتقلی کے بعد جھلس کر زخمی ہونے والا ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت 35 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد میں 10 سالہ سکندر، 40 سالہ اویس اور 30 سالہ عبدالحنان اورعابد شامل ہیں جب کہ ایک زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ۔ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید کے مطابق گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والا وقاص پنکچرکی دکان کا مالک تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنکچر کی دکان سے متصل گاڑیوں کے سینسر گیس ویلڈنگ کے ذریعے مرمت کاکام بھی ہوتا تھا جہاں ایک چھوٹا سلنڈر موجود تھا جوروز داردھماکے سے پھٹ گیا ۔