میاں بیوی کو کچلنے والا ڈمپر ڈرائیور گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساوتھ زون پولیس کی کاروائی، میاں بیوی کو کچلنے والا ڈمپر ڈرائیور گرفتارکرلیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مورخہ 26-05-30 کو حب ریور روڈ پر حادثہ پیش آیا تھا، موٹر سائیکل سوار میاں بیوی تیز رفتار ڈمپر سے بری طرح کچلے گئے تھے ، موٹر سائیکل سوار عرفان نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوا تھا جبکہ اسکی بیوی شکیلہ کی دونوں ٹانگیں بری طرح کچلی گئی تھی، حادثہ کے بعد ڈمپر کا نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا، تفتیشی ٹیم موچکو نے تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا،، گرفتار ملزم کی شناخت نذر محمد ولد نذر غلام کے نام سے ہوئی ہے۔