انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمہ شیریں دو بیٹوں سمیت پکڑی گئی

 انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمہ شیریں دو بیٹوں سمیت پکڑی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمہ شیریں عرف شرینہ موٹی پکڑی گئی ۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق ملزمہ کو اس کے دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا۔ شیریں ہیروئن چرس اور دیگر منشیات کا مکروہ دھندہ کرتی ہے ، گرفتار ملزمہ منشیات کے درجنوں مقدمات میں ملوث ہے ، ملزمہ چند سال پہلے گرفتار ہوکر جیل چلی گئی تھی اور دو سال پہلے ہی واپس آئی تھی۔ ملزمہ ماضی میں سہراب گوٹھ کا سب سے بڑا منشیات کا اڈہ چلاتی تھی۔پولیس کے پہ درپہ چھاپوں کے بعد گلستان جوہر منتقل ہوگئی تھی، شیریں عرف شیرینہ کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں 35 کے قریب مقدمات درج ہیں۔ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سے ہینڈگرنیڈ بھی برآمد ہوا تھا، ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، نشے کے عادی افراد فلیٹ کے سامنے ہی بیٹھ کر نشہ استعمال کرتے تھے ۔گرفتار ملزمہ کے شوہر اور بیٹوں پر بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔شیریں کا شوہر اور بیٹے متعدد مرتبہ گرفتار بھی ہوچکے ہیں، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں