نی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج
پاکراچی (این این آئی)پی ایس 115، کیماڑی پور ٹاؤن یوسی 9 بھٹہ ولیج لیماری کے مکین گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔
اس سنگین صورتحال کے خلاف ’’متحرک کیماڑی تحریک‘‘نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مقامی انتظامیہ اور واٹر بورڈ کی مجرمانہ غفلت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ اشفاق دانش نے کہا کہ پانی زندگی ہے اور اس کا حصول ہمارا دستوری حق ہے ، جسے ہم کسی بھی صورت قربان نہیں کریں گے ۔ صدر صدام حسین جدون نے کہا کہ اگر فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال نہ کی گئی تو علاقہ مکین احتجاج کو وسیع کرتے ہوئے واٹر بورڈ کے مرکزی دفتر کا رخ کرنے پر مجبور ہوں گے ۔